راناثنااللہ کےگھرپرحملہ کیس، عمرایوب سمیت75مجرمان کوسزائیں

0
2

وزیراعظم کےمشیرراناثنااللہ کے گھرپرحملہ کیس میں عمرایوب،شبلی فرازسمیت 75 مجرمان کوسزائیں سنائی گئیں۔
فیصل آبادکی انسداددہشت گردی عدالت کےجج جاویداقبال نے9مئی کو رانا ثنااللہ کےگھرپرحملے کے مقدمےکامحفوظ فیصلہ سنایا۔
فیصلےمیں عدالت نے109ملزمان میں سے75کوسزائیں سنائیں جبکہ  34کوبری کردیا۔59مجرمان کو10،10سال اور16مجرمان کو3،3سال کی سزاسنائی گئی۔
فیصلےکےمطابق اےٹی سی عدالت نےشبلی فراز،عمرایوب،زرتاج گل کو10سال قیدکی سزاسنائی گئی،جبکہ کنول شوزب،حمدچھٹہ،رائےحسن نواز،انصراقبال ،بلال اعجازکوبھی 10سال قیدکی سزاسنائی گئی۔پی ٹی آئی کے2ایم پی ایزاسماعیل سیلہ اورشاہدجاویدکوبھی10سال سزادی گئی۔
عدالتی فیصلےکےمطابق فوادچودھری اورزین قریشی کومقدمےسےبری کردیاگیا۔
واضح رہےکہ9مئی 2023کوراناثنااللہ کےگھرحملےکامقدمہ سب انسپکٹرکی مدعیت میں تھانہ سمن آبادمیں درج کیاگیاتھا۔

Leave a reply