رانا ثناء اللہ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، کاغذاتِ نامزدگی جمع

رانا ثناء اللہ کا سینیٹ الیکشن میں حصہ لینے کا اعلان، لیگی رہنمانےکاغذاتِ نامزدگی جمع کروادئیے۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچے جہاں انہوں نے سینیٹ کی خالی نشست کے لیے اپنے کاغذاتِ نامزدگی جمع کرا دیے۔ وہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سےپنجاب سے سینیٹ کے امیدوار ہوں گے۔
سینیٹ کی اس نشست پر ضمنی انتخاب 9 ستمبر کو پنجاب اسمبلی میں منعقد ہوگا۔
واضح رہےکہ یہ نشست سینیٹر اعجاز چودھری کی نااہلی کے بعد خالی ہوئی تھی۔