راولپنڈی میں ڈور پھرنے، چھت گرنے، گولیاں لگنے سے 40 افراد زخمی

0
185

بسنت میلہ: راولپنڈی میں ڈور پھرنے، چھت گرنے، گولیاں لگنے سے 40 افراد زخمی

بسنت: (پاکستان ٹوڈے) بسنت میلہ کے دوران ڈور پھرنے، چھتوں سے گرنے، گولیاں لگنے سے بچوں سمیت زخمی ہونے والے افراد کی تعداد 40 ہو گئی۔

مختلف علاقوں میں 14 سے 15 افراد گولیاں لگنے سے زخمی ہوئے، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

پولیس نے پتنگ بازی اور ہوائی فائرنگ میں ملوث 260 افراد کو گرفتار کر لیا، پولیس نے 15 ہزار پتنگیں، 11 پستول اور ساؤنڈ سسٹم قبضے میں لے لئے۔
روڈ پر 14 سالہ شہیر اور 13 سالہ عبدالرافع ہاتھوں پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گئے، 45 سالہ نورزادہ کیمیکل ڈور ٹانگوں پر پھرنے سے زخمی، 48 سالہ محمد امتیاز چہرے اور ہاتھ پر ڈور پھرنے سے زخمی ہوا۔

 

 

Leave a reply