راولپنڈی میں جاری ٹیسٹ میچ کی پہلی اننگزمیں پاکستان نےبنگلہ دیش کےخلاف 6وکٹوں کےنقصان پر447رنزپراننگزڈکلیئرکردی۔جواب میں مہمان ٹیم نےدوسرےروزکےاختتام تک 27رنزبنالیے۔
راولپنڈی میں کھیلےجارہےٹیسٹ میچ میں دوسرے دن کھیل کے اختتام پر بنگلادیش نے پاکستان کے 448 رنز کے جواب میں27 رنز بنائے تھے اورآج تیسرےدن کےکھیل میں اب تک مہمان ٹیم نےدووکٹوں کےنقصان پر54رنزبنالیےہیں۔ذاکر حسن 12 رنز بناکر نسیم شاہ کا شکار بنے جن کا کیچ وکٹس کے پیچھے رضوان نے لیا۔پاکستان کےخلاف بنگلہ دیش کی بیٹنگ جاری ہے۔
ٹیسٹ میچ میں پاکستان نےآغازمایوس کن کیاتھاکھیل کےشروع میں ہی تین کھلاڑی آؤٹ ہوگئےتھے،پاکستانی اوپنر عبداللہ شفیق 2 ،کپتان شان مسعود 6 اور بابراعظم صفر پر پویلین روانہ ہوئے۔اُس کےبعد اوپنر صائم ایوب اور سعود شکیل نے نصف سنچریاں اسکور کیں ۔
ٹیسٹ کے دوسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی اننگز کا آغاز 158 رنز 4 وکٹوں کے نقصان سے کیا، سعود شکیل اور محمد رضوان نے ہوم گراؤنڈ پر پاکستان کیلئے دوسری سب سے بڑی پارنٹرشپ قائم کی۔
پہلی اننگزمیں قومی ٹیم نےبنگلہ دیش کےخلاف 447 رنز 6 وکٹوں پر بیٹنگ ڈکلیئرکر دی، وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان نے 171 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
سعود شکیل 141 رنز بنا کر مہدی حسن میراز کے ہاتھوں وکٹ گنوا بیٹھے جبکہ سلمان علی آغا 19 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئےاور شاہین شاہ آفریدی 29 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
جبکہ مہمان ٹیم بنگلہ دیش کی طرف سےشورف الاسلام اور حسن محمود نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ مہدی حسن مرزا اور شکیب الحسن نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان کا اسکواڈ:
کپتان شان مسعود، نائب کپتان سعود شکیل، عبداللہ شفیق، بابراعظم ، خرم شہزاد ، محمد علی، محمد رضوان، نسیم شاہ، صائم ایوب، سلمان علی آغا اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔
آئی سی سی چیمپئنزٹرافی کاممکنہ شیڈول سامنےآگیا
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مائیکرو سافٹ کا اے آئی کمپیوٹرز کی تیاری کا اعلان
مئی 23, 2024 -
سیٹیلائٹ ڈیجیٹل پاکستان کا اہم سنگ,میل عبور
مئی 22, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔