
راولپنڈی ٹیسٹ میں پاکستان ٹیم کوبنگلہ دیش کےہاتھوں عبرتناک شکست کےبعدڈریسنگ ر وم کی اندرونی کہانی منظرعام پرآگئی۔
بنگلہ دیش کےہاتھوں پاکستان ٹیم کو10وکٹوں سےشکست پرپاکستان کرکٹ بورڈ ہی نہیں بلکہ پوری قوم پریشان ہےکہ ڈراہوامیچ پاکستان اتنی بُری طرح کیسےہارگیا۔میچ کےآخری روزپاکستانی بلےبازبنگلہ دیش کےباولرزکےسامنےٹک نہ سکے۔راولپنڈی ٹیسٹ میں شکست پاکستان کی بنگلادیش کیخلاف ٹیسٹ میچز میں پہلی ہار تھی۔
میڈیاذرائع کےمطابق ٹیم مینجمنٹ قومی ٹیم کےبالرزکی کارکردگی سےمایوس ہےجبکہ سینئر کھلاڑیوں نے فاسٹ بالرز کی گرتی ہوئی رفتار پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع نے انکشاف کیا کہ ٹیم مینجمنٹ کا خیال ہے کہ پاکستانی فاسٹ بالرز نے پچ پر موجود گھاس کا فائدہ نہیں اٹھاسکے۔
واضح رہے کہ پاکستان نے پہلی اننگز 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز پر ڈکلیئر کر دی تھی، بعدازاں پاکستانی بالنگ نے 565 رنز بنوادیئے جس سے میچ ڈرا لگ رہا تھا لیکن ڈرامائی انداز میں پاکستانی ٹیم دوسری اننگز میں محض 146 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور بنگلادیش نے 10 وکٹوں سے تاریخی فتح سمیٹ کر شائقین کے دل توڑ دیئے۔
پی ایچ ایف کے صدرنےعہدے سے استعفیٰ دیدیا
فروری 19, 2026ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ:ویسٹ انڈیزنےاٹلی کو42رنزسےشکست دیدی
فروری 19, 2026
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
یونیورسٹی آف بلوچستان میں موسم سرما کی چھٹیوں کا اعلان
دسمبر 12, 2024 -
اسلام آبادہائیکورٹ کے2نئےایڈیشنل ججزنےعہدےکاحلف اٹھالیا
جنوری 20, 2025
اہم خبریں

پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔














