راوی میں شاہدرہ کےمقام پرخطرہ بڑھنےلگا،پانی میں اضافےسے اونچے درجے کاسیلاب

دریائےراوی میں شاہدرہ کےمقام پرپانی میں مسلسل اضافےکےباعث خطرہ بڑھنےلگا، پانی میں اضافے کے بعد اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاؤ ایک لاکھ 45 ہزار 160کیوسک ہو گیا ہے۔
کمشنر لاہور کا کہناہے کہ آج شاہدرہ کےمقام سے1لاکھ 60ہزارکیوسک پانی کاریلہ گزارنےکاامکان ہے، دریائے راوی کی گنجائش 2 لاکھ 50ہزارکیوسک ہے۔ضلعی انتظامیہ سمیت تمام محکموں کی تیاری مکمل ہے اور ہائی الرٹ پرہیں ، ابھی تک راوی میں سیلابی صورتحال قابو میں ہے۔
اُدھرجسڑکےمقام پردریائےراوی میں پانی کادباؤکم ہونےلگا، پانی کا بہاؤ ایک لاکھ52 ہزار کیوسک پر آگیا۔
دریائے چناب میں پانی کے بہاؤ میں کمی آنا شروع:
دریائےچناب میں ہیڈقادرآباداورہیڈخانکی میں پانی کےدباؤ میں کمی آناشروع ہوئی مگرابھی بھی صورتحال غیرمعمولی ہے۔
ہیڈ خانکی پر پانی کا بہاؤ ساڑھے 10 لاکھ کیوسک سے کم ہو کر 9 لاکھ 5 ہزار کیوسک پر آ گیا ہے،جبکہ ہیڈ قادر آباد پر بھی غیر معمولی سیلابی صورتحال ہے۔ وہاں پانی کا بہاؤ 10 لاکھ 45 ہزار 601کیوسک ہو گیا۔
دریائےستلج میں بھی بھارتی آبی جارحیت کےباعث گنڈاسنگھ والاکےمقام پرپانی کا بہاؤ 2 لاکھ 61 ہزار کیوسک سے زائد ہے اور یہاں بھی غیر معمولی سیلاب ہے۔
ہیڈمرالہ کےمقام پراُونچےدرجےکاسیلاب ہے،جبکہ یہاں پر پانی کا بہاؤ 2 لاکھ 40 ہزار لاکھ کیوسک ہے جبکہ دریائے راوی میں بلوکی اور ستلج میں سلیمانکی پر درمیانے درجے کے سیلاب ہیں۔