
راکھی ساونت نے امت مسلمہ کے دل جیت لئے ۔اداکارہ نے پاکستانیوں سمیت 20 افراد کو عمرہ پر بھجوا دیا۔
بالی ووڈ کی معروف اداکارہ راکھی ساونت نے رمضان سے قبل 20 افراد کو عمرے پر بھجوا دیا جس کی ویڈیو بھی انہوں نے جاری کی ہے۔
راکھی ساونت نے اپنے ویڈیو بیان میں بتایا کہ وہ اللہ کی راہ میں رمضان المبارک سے قبل ایک چھوٹا سا نیک کام کر رہی ہیں۔ 10 پاکستانی اور 10 بھارتی بہن بھائیوں کو عمرے پر بھیج رہی ہیں۔
اداکارہ نےبتایا کہ وہ اس وقت دبئی میں موجود ہیں اور جن مرد حضرات کو عمرے پر بھیج رہی ہیں انہیں احرام بھی دیں گی، راکھی نے بتایا کہ وہ پہلی بار ایسا کوئی کام کرنے جا رہی ہیں اس لیے نروس ہوں۔ ساتھ ہی انہوں نے دعا کی کہ اللہ ان کے نیک کام کو قبول کرے۔
راکھی ساونت کا کہنا تھا کہ وہ 3 بار عمرہ کر کے آئی ہیں تو انہوں نے اللہ سے کہا تھا کہ انہیں کوئی ذمہ داری دیں۔ یہ ذمہ داری انہیں اللہ نے دی ہے، اور ان کی جتنی بھی کمائی ہے وہ اس کام پر لگا رہی ہیں۔
اداکارہ کا کہنا تھا کہ انہیں لگتا ہے کہ اب وہ ٹھیک طریقے سے زندگی جی رہی ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ انہوں نے اللہ سے کہا تھا کہ وہ اپنے دین، قبر اور زندگی کے لیے کچھ کر سکیں۔ راکھی نے کہا کہ وہ دعا کرتی ہیں کہ ہندوستان اور پاکستان ایک ہو جائیں۔اس دوران راکھی ساونت نے عمرہ زائرین میں کھانا اور احرام تقسیم کیے اور دبئی سے سعودی عرب روانہ کیا۔
واضح رہے کہ راکھی ساونت مشہور بھارتی اداکارہ اور رقاصہ ہیں۔ انہوں نے دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد ایک ہندوستانی مسلمان عادل درانی سے شادی کی تھی اور اپنا نام بدل کر فاطمہ رکھ لیا تھا۔ بدقسمتی سے ان کی شادی کامیاب نہیں ہوئی، انہوں نے گزشتہ سال اپنے شوہر سے علیحدگی کے بعد عمرہ ادا کیا۔
اداکارہ صباقمرکاکراچی شہرکےبارےمیں بڑاانکشاف
فروری 21, 2025لیجنڈری اداکار آغا طالش کو ہم سے بچھڑے27 برس بیت گئے
فروری 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
اداکارسردارکمال کی نمازجنازہ اداکردی گئی
اگست 1, 2024 -
سونےکی قیمت میں بڑااضافہ،فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟
اگست 31, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔