ربیع الاول کاچانددیکھنےکیلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب

0
1

ماہ ربیع الاول کاچانددیکھنےکےلئےمرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس طلب کرلیاگیا۔
چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولاناعبدالخبیرآزاداجلاس کی صدارت کریں گے،مرکزی رویت ہلال کمیٹی کااجلاس اتوار24اگست کواسلام آبادمیں ہوگا۔
محکمہ موسمیات نے 24 اگست کو ربیع الاول کا چاند نظر آنے کی پیشگوئی کردی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ربیع الاول 1447 ہجری کا آغاز 25 اگست بروز پیر سےمتوقع ہے۔ چاند کی پیدائش 23 اگست صبح 11 بج کر 6 منٹ پر ہوگی۔ 24 اگست کی شام کو چاند کی عمر 32 گھنٹے 17 منٹ ہوگی۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ غروب آفتاب کے بعد چاند 44 منٹ تک افق پر موجود رہے گا۔ چاند دیکھنے کے لئے اس کی عمر 19 گھنٹے سے زائد ہونا ضروری ہوتا ہے۔
دوسری جانب اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق ماہ ربیع الاول کاچاند24اگست کونظرآنےکےقوی امکانات ہیں،اگررواں ماہ کی24 تاریخ کوچاندنظرآجاتاہےتوپھراس صورت میں 12 ربیع الاول 5 ستمبر کو ہوسکتی ہے۔

Leave a reply