پاکستانی شعبہ تعلیم میں اہم پیشرفت ۔ رحمت للعالمین اتھارٹی نے تعلیم کو فروغ دینے کیلئے کریکٹر ایجوکیشن نصاب متعارف کروادیا۔
رحمت للعالمین اتھارٹی کی جانب سے اقدار پر مبنی تعلیم کو فروغ دینے کے لیے پاکستان کا پہلا کریکٹر ایجوکیشن نصاب متعارف کروا دیا گیا ہے۔ نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے زیرِ اہتمام پاکستان کے پہلے کریکٹر ایجوکیشن نصاب کی تقریب سے خطاب میں سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ یہ جامع نصاب پاکستان کی آنے والی نسلوں کے ذہنوں اور دلوں کی سیرت النبی کی روشنی میں پرورش کرے گا اور انہیں معاشرے میں ایک ذمہ دار شہری، ہمدرد رہنما اور فرض شناس انسان بنانے میں کردار ادا کرے گا۔
تقریب سے خطاب میں نیشنل رحمت اللعالمین و خاتم النبیین اتھارٹی کے چئیرمین خورشید ندیم نے کہا کہ یہ نصاب ابتدائی تعلیم سے لے کر بارہویں کلاس کے لیے طلبہ کے لیے تشکیل دیا گیا ہے جو ایک تاریخی کامیابی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس کا دائرہ پورے ملک بشمول گلگت بلتستان اور کشمیر تک ہوگا۔ تقریب سے قومی نصاب کمیٹی کے ڈائریکٹر جنرل شفقت جنجوعہ، اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل ظفر محمود ملک اور ادارہ تحقیقات اسلامی کے ڈائریکٹر ڈاکٹر ضیاء الحق سمیت ملک کے ممتاز ماہرین تعلیم نے خطاب کیا۔
مقررین نے کہا کہ ہمارے ملک میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد تعلیمی ادارے ہیں۔ معاشی اور سیاسی بحران کی بات تو کی جاتی ہے لیکن اخلاقی بحران کی بات کی جاتی ہے اور نہ ہی اس کے لیے کوئی ادارہ موجود ہے۔اس موقع پر سیکرٹری ایجوکیشن محی الدین وانی نے کہا کہ رحمت للعالمین اتھارٹی پاکستان کے مقاصد اور اہداف کی تنظیم اور تکمیل کا ادارہ ہے۔
آئندہ کسی ایسی تقریب میں شرکت نہیں کروں گا جس کی فہرست میں خواتین کا نام شامل نہ ہوں، خواتین کا کردار تعلیم اور تربیت انتہائی اہم ہے۔ انہیں پس منظر میں رکھ کر ترقی نہیں کی جاسکتی۔
حکومت کرم میں پائیداراوردیرپاامن چاہتی ہے،بیرسٹرسیف
دسمبر 21, 2024جوڈیشل کمیشن کااجلاس طلب،ایجنڈاجاری
دسمبر 21, 2024دھندنےسب کچھ دھندلاکردیا،موٹروےمختلف مقامات سےبند
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف کا سعودی عرب جانے کا امکان
مارچ 19, 2024 -
روپےکےمقابلےمیں ڈالرگراوٹ کاشکار
اگست 2, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔