رستم زماں گاما پہلوان کوبچھڑے64 برس بیت گئے

0
121

پاکستان ٹوڈے: اپنے زمانے کے سب سے بڑے پہلوان کو بھی بالآخر موت نے چت کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق آج سے 64 سال قبل گاما پہلوان، جن کا اصل نام غلام محمد تھا، زندگی کی بازی ہار گئے۔۔۔گاما پہلوان دنیائے پہلوانی کا ایک ایسا بادشاہ تھا، جس کی جگہ آج تک کوئی نہیں لے سکا۔ یورپ کےہیوی ویٹ چیمپئن’’ زبسکو‘‘ کو چند سیکنڈ میں شکست دیکر رستم زماں کا خطاب حاصل کرنیوالے گاما پہلوان نے رستم پنجاب اور رستم ہند کے اعزازات بھی اپنے نام کیے۔

گاما پہلوان کے والد عزیز بخش اور بڑے بھائی امام بخش بھی پہلوانی کے بڑے نام تھے۔ گاما پہلوان نے نا صرف پاکستان، بلکہ یورپ اور انگلستان میں بھی فتح کے جھنڈے گاڑے۔تقریبا ً400 مقابلوں میں فتح ان کے نام پر ریکارڈ ہے۔1910  میں گاما پہلوان اور بھائی امام بخش پہلوان یورپ کے دورے پر گئے،مگر اٹلی اور فرانس میں کوئی بھی پہلوان ان کے مقابلے میں نہ آیا۔

گاما پہلوان نے صرف دس سال کی عمر سے کشتی کے مقابلوں میں حصہ لینا شروع کردیا تھا۔ حیران کن بات یہ ہے کہ اپنی وفات 23 مئی 1960 تک ناقابل ِ شکست رہنے والے مشہورِ زمانہ گاما پہلوان کا قد صرف5 فٹ 7 انچ اور وزن 250 پائونڈ تھا۔

Leave a reply