رشوت لینےکےمقدمےمیں این سی سی آئی اےکےافسران کاجسمانی ریمانڈ منظور

0
7

عدالت نےرشوت لینےکےمقدمےمیں این سی سی آئی اےکےافسران کاجسمانی ریمانڈمنظورکرلیا۔
لاہورکی انٹی کرپشن عدالت کےجوڈیشل مجسٹریٹ نےمحفوظ فیصلہ سنایاجس میں رشوت لینےکے مقدمے میں این سی سی آئی اےکےافسران کاجسمانی ریمانڈمنظور کیاگیا،عدالت نےملزمان کو3روزہ جسمانی ریمانڈ پرایف آئی اےکی تحویل میں دےدیا۔ عدالت نےایڈیشنل ڈائریکٹرسرفرازچودھری سمیت دیگرتمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈمنظورکیا۔
واضح رہےکہ یوٹیوبرڈکی بھائی کی فیملی نےنیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز سمیت 3افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کروائی  تھی، جس میں الزام عائدکیاگیاتھاکہ ڈکی بھائی کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی گئی۔
خیال رہے یوٹیوبر ڈکی بھائی کو 16 اگست کو آن لائن جُوئے اور منی لانڈرنگ کے الزامات کے تحت گرفتار کیا گیا تھا۔

Leave a reply