9مئی مقدمات، سیشن عدالت کا عمرا ن خان کو پیش کرنے کاحکم

0
108

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں بذریعہ ویڈیو لنک پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکا نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کے خلاف 9 مئی و دیگر 5 کیسز پر سماعت کی۔
اڈیالہ جیل حکام نے عدالت کے شوکاز نوٹس کا جواب نہیں دیا۔عدالت نے 25 نومبر تک بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف9 مئی اقدام قتل، جعلی رسیدوں سمیت دیگر مقدمات درج ہیں جبکہ بشریٰ بی بی کے خلاف مبینہ جعلی رسیدیں جمع کروانے پر مقدمہ درج ہے۔

Leave a reply