رشوت کا الزام ،این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر سمیت 3افسران کیخلاف مقدمہ درج

0
33

رشوت کےالزام میں این سی سی آئی اے کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چودھری سرفراز سمیت 3افسران کے خلاف ایف آئی آر درج کرلی گئی۔مقدمہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
مقدمہ میں کہاگیاکہ یوٹیوبر ڈکی بھائی کی فیملی سے مجموعی طور پر 90 لاکھ روپے کی رقم بطور رشوت وصول کی گئی، تفتیشی افسر این سی سی آئی اے شعیب ریاض نے ڈکی بھائی کو ریلیف دلوانے کے لیے 60 لاکھ روپے لیے، تفتیشی افسر نے اپنے فرنٹ مین کے ذریعے یہ رقم وصول کی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض کے فرنٹ مین کو ڈکی بھائی کے دوست عثمان نے رقم دی۔
مقدمہ کےمتن کےمطابق شعیب ریاض نے دوبارہ ملزم ڈکی بھائی کو جوڈیشل کروانے کے لیے 30 لاکھ روپے کی رشوت لی، ملزم شعیب ریاض نے پچاس لاکھ روپے اپنے فرنٹ مین کار شو روم مالک کے پاس رکھوائی، بیس لاکھ روپے ملزم شعیب ریاض نے خود رکھے، ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چودھری کو اس رقم سے پانچ لاکھ روپے حصہ دیا گیا ، ملزمان نے رشوت لی اور اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔
واضح رہےکہ یوٹیوبرسعدالرحمان المعروف ڈکی بھائی جوئے کی ایپ کی تشہیر کےمقدمےمیں گرفتارہے۔

Leave a reply