رضوان آؤٹ،شاہین آفریدی ون ڈےٹیم کےکپتان مقرر

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے محمد رضوان کو کپتانی سے ہٹا کر شاہین آفریدی کوقومی ون ڈےٹیم کاکپتان مقررکردیا۔
شاہین آفریدی جنوبی افریقہ کےخلاف ون ڈےسیریزمیں قومی ٹیم کی قیادت کےفرائض سرانجام دیں گے۔پاکستان اورپروٹیزکےدرمیان ون ڈے سیریز 4سے8نومبرتک فیصل آبادکےاقبال سٹیڈیم میں شیڈول ہے۔
اسلام آبادمیں ہونےوالےپی سی بی کےاجلاس میں شاہین آفریدی کی تقرری کافیصلہ کیاگیا۔اجلاس میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس عاقب جاوید اور قومی سلیکشن کمیٹی کے اراکین شریک تھے۔
شاہین آفریدی نےقومی ٹیم میں اب تک تقریباً 66ون ڈے اور92ٹی ٹوئنٹی میچزمیں نمائندگی کی ہے۔جن میں انہوں نے مجموعی طور پر 249 وکٹیں حاصل کیں، اس کے علاوہ وہ 32 ٹیسٹ میچوں میں 120 وکٹیں حاصل کر چکے ہیں۔
واضح رہےکہ شاہین آفریدی اس سےقبل سال 2025کےشروع میں نیوزی لینڈکےخلاف پانچ میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز میں بھی پاکستان کی قیادت کی تھی۔
خیال رہے کہ اس سے قبل محمد رضوان پاکستان کی ون ڈے ٹیم کی کپتانی کررہے تھے۔