رمضان المبارک کی آمد سے قبل ملک میں مہنگائی کا جن بے قابو

0
55

پاکستان ٹوڈے کی تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی لہر میں تیزی، رواں ہفتے کے دوران 14 اشیاء ضروریہ کے دام بڑھ گئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق مارچ کے پہلے ہفتے میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 11 فیصد اضافہ ہوا جس کے باعث مہنگائی کا مجموعی پارہ 32 اعشاریہ 39 فیصد کی سطح پر پہنچ گیا۔

رواں ہفتے میں پیاز، آلو، ٹماٹر، انڈے سمیت کئی اشیاء مہنگی ہوگئیں، ایک ہفتے کے دوران پیاز فی کلو 60 روپے 1 پیسے مہنگا ہوا، فی کلو قیمت 178 روپے سے بڑھ کر 238 روپے ہوگئی۔

رپورٹ کے مطابق رواں ہفتے کے دوران آلو فی کلو 13 روپے 36 پیسے مہنگے ہوئے، ٹماٹر فی کلو 19 روپے 26 پیسے ایل پی جی کا گھریلو سیلنڈر 140 روپے 59 پیسے مہنگا ہوا، کیلے فی درجن 10 روپے 22 پیسے مہنگے ہوئے۔

ایک ہفتے کے دوران انڈوں کی فی درجن قیمت میں 6 روپے 71 پیسے کا اضافہ، پیٹرول، جلانے کی لکڑی، بیف ،مٹن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ، چکن، چائے ،بریڈ اور گڑ سمیت 14 اشیاء سستی بھی ہوئیں۔

 

Leave a reply