رمضان ریلف پیکج کی مانیٹرنگ کے حوالے سے بنائی گئی وزارتی کمیٹی کا سول سیکرٹریٹ میں پہلا اجلاس
پنجاب:(پاکستان ٹوڈے) صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین نے وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس کی صدارت کی۔
صوبائی وزراء مجتبی شجاع الرحمن، بلال یاسین، عظمیٰ بخاری،عاشق حسین کرمانی اور متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز کی اجلاس میں شرکت، ڈویژنل کمشنرز وڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں رمضان پیکج پر عملدرآمد، اشیاء ضروریہ کی دستیابی ،قیمتوں اور مانیٹرنگ کے عمل کا جائزہ لیا گیا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر رمضان پیکج کے تحت عوام کو ریلیف انکی دہلیز پر دیا جا رہا ہے، صوبائی وزیر صنعت و تجارت چوہدری شافع حسین
اب تک 12 لاکھ سے زائد گھرانوں کو ان کی دہلیز پر راشن پہنچایا جاچکا ہے۔ صوبے بھر میں 36 ماڈل اور 15رمضان بازاروں میں عوامی کو معیاری اشیاء سست داموں ملیں گی، رمضان بازار آج سے فنکشنل ہوجائیں گے۔
پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی تربیت کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے۔
ماہ مقدس میں عوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے شوگر ملز اور دیگر ایسوسی ایشنز سے بات کی جائے گی،
خود ساختہ مہنگائی کو ہر قیمت پر روکنا ہے،
ریٹ لسٹوں کو دکانوں کی نمایاں جگہوں پر آویزاں ہونا چاہیے، چوہدری شافع حسین
صوبائی وزیر صنعت و تجارت کی اشیاء ضروریہ کی دستیابی اور قیمتوں پر کڑی نظر رکھنے کی ہدایت
ملک کی تاریخ میں پہلی بار لوگوں کی دہلیز پر راشن پہنچایا جارہا ہے، صوبائی وزیر خزانہ مجتبی شجاع الرحمن
راشن کی تقسیم کے اہداف کے حصول کے لئے محنت اور لگن سے کام کیا جائے، صوبائی وزیر خزانہ
منڈیوں میں نیلامی کے عمل کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے، صوبائی وزیر خوراک بلال یاسین
متعلقہ محکموں کے سیکریٹریز نے اشیاء ضروریہ کی دستیابی ،سپلائی، مانیٹرنگ اور دیگر امور پر بریفنگ دی
رمضان پیکیج کے مستحقین کا 75فیصد ڈیٹا کی تصدیق ہوچکی، اجلاس کو بریفنگ
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔