رمضان شوگرملزریفرنس:عدالت نےکیس کی سماعت بغیرکارروائی ملتوی کردی

0
6

رمضان شوگرملزریفرنس میں اینٹی کرپشن عدالت نےکیس کی سماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی۔
اینٹی کرپشن عدالت میں رمضان شوگرملزریفرنس کی سماعت کےلئےحمزہ شہباز کے وکیل پیش ہوئے ،حمزہ شہبازکےوکیل نےایک روزہ حاضری معافی کی درخواست دی۔
درخواست میں موقف اختیارکیاگیاکہ حمزہ شہبازکی کمرمیں دردہےاس لیےوہ عدالت میں پیش نہیں ہوسکتے۔
وزیراعظم شہبازشریف کےنمائندےانوارحسین نےپیش ہوکرحاضری مکمل کروائی۔
آج ملزمان پردوبارہ فردجرم عائدکرنےیانہ کرنےپردلائل دیےجانےتھے۔
جج کےرخصت پرہونےکی وجہ سےسماعت بغیرکارروائی کےملتوی کردی گئی،اینٹی کرپشن عدالت نےکیس کی سماعت23دسمبرتک ملتوی کردی۔
واضح رہےکہ احتساب عدالت نےترمیمی آرڈیننس کےبعدریفرنس اینٹی کرپشن عدالت بھجوایاتھا۔

Leave a reply