رمضان کا دوسرا عشرہ کیسا گزرے گا؟محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی

0
3

رمضان کا دوسرا عشرہ کیسا گزرے گا؟محکمہ موسمیات نے نوید سنا دی۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ر مضان المبارک کادوسرا عشرہ بھی اچھا گزرے گا اور ملک کے بیشتر شہروں میں اس دوران موسم خوشگوار رہے گا۔
میٹ حکام کے مطابق اگر مجموعی طور پر رمضان کے مہینے میں موسم کی بات کی جائے تو پورا مہینہ بادلوں اور دھوپ کی آنکھ مچولی جاری رہے گی، 2 دن بارش ہو گی تو چار دن دھوپ نکلی رہے گی، یعنی دھوپ چھاؤں کا کھیل جاری رہے گا۔
محکمہ موسمیات کےمطابق آج وفاقی دارالحکومت اسلام آبادمیں تیزہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کاامکان ہےجبکہ کوئٹہ،ژوب،قلعہ سیف اللہ اورزیارت میں بارش کی توقع ہےاُدھرچمن اورموسیٰ خیل میں بارش وبرفباری کاامکان ہے۔
موسم کاحال بتانےوالوں کاکہناہےکہ راولپنڈی،اٹک،جہلم،چکوال اور منڈی بہاؤالدین میں بارش متوقع ہےجبکہ سرگودھا،میانوالی،خوشاب ،گجرات اورسیالکوٹ میں بارش کاامکان ہےدوسری جانب نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباداورشیخوپورہ میں بارش متوقع ہےاُدھرمری،گلیات اورگردونواح میں بارش وبرفباری کاامکان ہے۔
محکمہ موسمیات کاکہناہےکہ سندھ کےبیشتراضلاع میں موسم خشک اورمطلع جزوی ابرآلودرہنےکاامکان ہےجبکہ چترال،دیر،سوات،کوہستان،شانگلہ،بٹگرام اور مانسہرہ میں بارش متوقع ہےدوسری جانب نوشہرہ ،صوابی، مردان، بونیر، پشاور، کوہاٹ اورکرک میں بارش کاامکان ہےاُدھرایبٹ آباد،بنوں،باجوڑ،مہمند،کرم ،خیبراور وزیرستان میں بارش کی توقع ہے۔

Leave a reply