رمضان کا پہلا عشرہ ٹھنڈا رہے گا، محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

0
11

روزہ داروں کیلئے خوشخبری،رمضان کا پہلا عشرہ ٹھنڈا رہے گا۔آج بادل کہاں کہاں برسیں گے؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی۔
رمضان المبارک کا آغاز ہوتے ہی وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں بارشوں اور برفباری کی پیشگوئی ، تاہم سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری ، گلیات اور گردونوا ح میں رات کے اوقات میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔
موسم کاحال بتانےوالوں نےکہاہےکہ بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہاراورکشمیرمیں چندمقامات پر موسلادھاربارش اوربرفباری متوقع ہے،جبکہ بالائی پنجاب اورجنوبی خیبرپختونخوامیں چندمقامات پرژالہ باری کاامکان ہے ۔

Leave a reply