
مذہبی سیاحت و عبادت کا عروج،رمضان کے آخری عشرے میں روضۂ رسول ؐپر حاضری کا شرف، ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کا شیڈول جاری کر دیا گیا۔
سعودی عرب میں رمضان کے آخری عشرے میں روضۂ رسول ؐ پر حاضری کی خاطر زائرین کی بڑی تعداد مدینہ منورہ پہنچ گئی۔ دنیا بھر سے آنیوالے زائرین کی کثیر تعداد میں آمد کے باعث مسجد نبوی کی انتظامیہ نے آخری عشرے میں روضۂ اقدس پر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کیلئے خصوصی شیڈول جاری کر دیا ہے۔
ادارہ امورِ حرمین شریفین کے جاری کردہ شیڈول کے مطابق مرد نمازیوں کیلئے روضۂ پاک کی زیارت کا آغاز صبح گیارہ بجکر بیس منٹ سے رات 8 بجے تک ہوگا۔مرد زائرین کیلئے دوسرے مرحلے میں رات 11 بجے سے 12 تک اور تیسرا مرحلہ صبح سحری کے قریب 2 سے 5 بجےتک ہوگا۔
اس کے علاوہ خواتین زائرین کیلئے صبح 6 سے 11 بجے تک روضہ رسول ِ کریم ؐپر حاضری اور ریاض الجنہ میں نماز ادا کرنے کیلئے وقت مقرر کیا گیا ہے۔
ادارۂ امورِ حرمین کا مزید کہنا ہے کہ ریاض الجنہ میں نوافل کی ادائیگی کیلئے نسک پورٹل کے ذریعے پیشگی وقت حاصل کرنا ضروری ہے۔ اس کا مقصدرش پر قابو پانا اور زیادہ سے زیادہ زائرین کو نوافل ادا کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے۔
ذہن نشین رہے کہ روضہ رسولؐ کا رقبہ 330 مربع میٹر ہے ،جس میں فی گھنٹہ 800 زائرین کی گنجائش رکھی گئی ہے۔اس طرح اوسطاً ہر زائر کو دس منٹ دستیاب ہوں گے۔
پورا ہفتہ بارشیں، محکمہ موسمیات نے نئی پیشگوئی کر دی
اپریل 19, 2025چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کانفرنس میں شرکت کیلئےچین روانہ
اپریل 19, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔