رمضان کے دوران ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل

0
23

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،رمضان کے دوران ریلوے کے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل کردئیے گئے۔
پاکستان ریلویز نے رمضان المبارک میں اپنے ریزرویشن دفاتر کے اوقات کار تبدیل کر دیئے۔رمضان المبارک میں بکنگ آفس کی پہلی شفٹ ساڑھے سات بجے شروع ہو گی اور ساڑھے بارہ بجے تک کام کرے گی ،جبکہ دوسری شفٹ ساڑھے بارہ بجے سے لیکر شام ساڑھے پانچ بجے تک ریلوے بکنگ کیلئے موجود رہے گی۔
اسی طرح جمعۃ المبارک کے دن ساڑھے بارہ بجے سے لیکر دوپہر 2 بجے تک نماز جمعہ کا وقفہ ہوگا۔یہ اوقات کار15 رمضان المبارک تک اس کے بعد تمام بکنگ آفس اپنی پرانی آفس ٹائمنگ کے مطابق ہی کام کریں گے ۔
ریل کا سفر سستا ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتاہے،یہی وجہ ہے کہ روزانہ ہزاروں مسافر بین الاضلاعی و بین الاصوبائی سفر روڈ ٹرانسپورٹ کی بجائے ٹرین کے ذریعے کرنا پسند کرتے ہیں۔

Leave a reply