رواں سال پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 147روپےسےبھی زائداضافہ

رواں سال کےڈیڑھ ماہ سےبھی کم مدت میں پیٹرولیم مصنوعات147روپے93 پیسےتک فی لیٹرمہنگی ہوگئی۔
تفصیلات کےمطابق 31 جنوری 2026 سے اب تک پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں4 بار اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل31جنوری سےاب تک 78روپے78 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا اسی دوران پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 68 روپے کا اضافہ کیا گیا جبکہ مٹی کا تیل 31 جنوری سے اب تک147 روپے93 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا۔
ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 31 جنوری 2026کو257 روپے8 پیسے فی لیٹر تھی،اس وقت ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 335 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر ہے،31 جنوری 2026 تک پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 253 روپے 17 پیسے تھی،اس وقت پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 321 روپے17 پیسے ہے۔
مٹی کے تیل کی قیمت 31 جنوری 2026تک 170 روپے 88 پیسے فی لیٹر تھی،اس وقت مٹی کے تیل کی قیمت 318 روپے 81 پیسے فی لیٹر مقرر ہے۔















