رواں سال 2025:پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی

0
22

رواں سال 2025 کےدوران مون سون بارشیں معمول سے زیادہ ہوں گی۔بین الاقوامی موسمیاتی ایپس نے پاکستان میں مون سون کی زائد بارشوں کی پیشگوئی کر دی۔
موسمیاتی ماہرین کے مطابق اپریل سے جون تک ملک میں درجہ حرارت معمول سے زائد رہ سکتا ہے جبکہ اس دوران ملک میں بارشیں معمول کے مطابق ہوں گی اور اپریل سے جون تک بارشوں کا ملک کے پانی کے ذخائر میں حصہ 19 فیصد ہے۔اس کے علاوہ خیبر پختونخوا اورگلگت بلتستان میں اپریل سےجون تک معمول سے کم بارشیں ہوں گی۔
رواں سال موسم سرما میں ملک میں 61 فیصد معمول سے کم بارشیں ہوئیں ، جبکہ رواں سال برفباری بھی 50 فیصد کم ہوئی ہے۔دوسری طرف بین الاقوامی موسمیاتی ایپس پاکستان میں زائد بارش کی پیشگوئی کررہی ہیں، تاہم مون سون کی درست پیشگوئی مئی کے آخر یا جون کی ابتدا میں کی جاسکے گی۔

Leave a reply