رواں سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری

0
17

فضائی مسافروں کیلئے اہم خبر،رواں سال 2025 کی ٹاپ 25 بہترین ایئرلائنز کی لسٹ جاری کردی گئی۔
ائیر لائن ریٹنگز ڈاٹ کام(airlineratings.com)کی طرف سے ایک نئی لسٹ جاری کی گئی ہے، جس میں 2025 کی دنیا کی بہترین ایئر لائنز کے سالانہ ایوارڈز کیلئے سب سے بہترین 25 ایئر لائنز کا انتخاب کیا گیا ہے۔ان ایئر لائنز کیلئے ضروری تھا کہ وہ مکمل سروس کا تجربہ پیش کریں، جس میں کھانے مشروبات، اکانومی سیٹ کم از کم 31 انچ، بزنس کلاس بیڈ، سیون سٹار سیفٹی ریٹنگ اور فہرست کے معیار پر پورا اترنے کیلئے ایک مضبوط اکانومی حیثیت شامل تھی۔
جنوبی کوریا کی ایئرلائن کو مسافروں کے آرام، کھانے کی زیادہ مقدار اور شاندار اکانومی کلاس پر غیر معمولی توجہ دینے کیلئے سال کی بہترین ایئر لائن کا اعزاز دیا گیا ہے۔مسافروں کیلئے موزے اور آئی ماسکس سمیت، مغربی اور کورین آپشنز پر مبنی مینیو اور مسکراہٹ کے ساتھ سروس کی پیشکش نے کورین ایئر کو سرفہرست مقام حاصل ہوا ہے۔
ٹاپ 25 ایئر لائنزمیں شامل سابق فاتح قطر ایئرویز، ایئر نیوزی لینڈ اور کیتھے پیسیفک کو بھی مسافروں کے آرام کی بنیاد پر ٹاپ رینک دیے گئے۔یہ فہرست مسافروں کے ریویوز اور ہوابازی کے ماہرین کے تجزیوں کی بنیادپر مرتب کی گئی ہے اور اس لسٹ میں بالترتیب کورین ایئر، قطر ایئر ویز، ایئر نیوزی لینڈ، کیتھے پیسیفک،سنگا پور ایئر لائنز، ایمریٹس، جاپان ایئر لائنز،آسٹریلیا کی قنطاس ایئر ویز،اتحاد ایئر لائن،ترکش ایئر لائنز، تائیوان کی ایوا ایئر،فجی ایئر، ورجن اٹلانٹک ایئر،آل نیپون ائیر ویز(اے این اے) ایرو میکسیکو، ایئر کرائبس،تھائی ایئر ویز، سٹار لکس ایئر لائنز، ویتنام و سری لنکا ایئر لائنز، ایئر فرانس، ڈچ ایئر لائنز کے ایل ایم،ایئر کلدونے انٹرنیشنل،ایئر ماریشس اور انڈونیشیا کی گروڈا ایئر لائن شامل ہیں۔

Leave a reply