رواں سال پیدا ہونیوالے بچے کون سی جنریشن کہلائیں گے؟نئے سال کے ساتھ نئی نسل کے عہد کا بھی آغاز ہوگیا ۔ گزشتہ نسلوں کی طرح2025 سےلیکر 2039 تک پیدا ہونیوالی نسل کے منفرد اور دلچسپ ناموں کی تفصیلات سامنے آ گئیں۔
اس سال پیدا ہونیوالے بچے جنریشن بیٹا (Gen Beta) کہلائیں گے، جس کے ساتھ ہی جنریشن الفا کا دور اختتام پزیر ہو چکا ۔2025 سے 2039 تک کی نسل کو جنریشن بیٹا، یعنی بیٹا کڈز (BETA KIDS)کا نام دیا گیا ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق دنیا میں ہر سیکنڈ اوسطاً 4.2 بچوں کی پیدائش ہوتی ہے، جس کے نتیجے میں ایک دن میں دنیا کی آبادی لگ بھگ ساڑھے 3 لاکھ بڑھ جاتی ہے۔روزانہ پیدا ہونیوالے بچوں کی نسلوں کو 15 یا 20 سال کے دورانیے کے درمیان مختلف ناموں کے ساتھ پکارا جاتا ہے۔
دنیا میں سب سے پہلے 1901سے 1927 کے درمیان پیدا ہونیوالی نسل کودی گریٹیسٹ جنریشن کا نام دیا گیا۔1928 سے لیکر 1945 کے درمیان پیدا ہونیوالی نسل کو دی سائلینٹ جنریشن کا نام دیا گیا ۔ 1946 سے لیکر 1964 کے درمیان پیدا ہونیوالی نسل کو بے بی بومرزیا جونز جنریشن پکارا گیا۔
1965 سے 1980 تک پیدا ہونیوالے بچوں کو بطورِجنریشن ایکس جانا جاتا ہے۔ 1981سے لیکر 1996 کی مدت میں پیدا ہونیوالے بچوں کو ملینیئلز یا جنریشن وائی کا نام دیا گیا ۔ 1997سے لیکر 2012 کے دوران دنیا میں آنکھ کھولنے والے بچوں کو جنریشن زیڈ پکارا جاتا ہے۔ 2013سے 2024 تک پیدا ہونیوالے بچوں کو جنریشن الفا کا نام دیا گیا ۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔