رواں مالی سال ٹیکس اداکرنےمیں تنخواہ دارطبقہ ایک بار پھر سرفہرست

0
6

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں ٹیکس اداکرنےوالوں میں تنخواہ دارطبقہ ایک بار پھر سرفہرست آگیا۔
ذرائع کےمطابق پہلی سہ ماہی کےدوران تنخواہ دارملازمین نے130ارب روپے ٹیکس اداکیا،جولائی سے ستمبرتنخواہ دارطبقےنےگزشتہ سال کی نسبت 20ارب سے زائدٹیکس جمع کرایا،گزشتہ مالی سال پہلی سہ ماہی میں تنخواہ دارطبقےنے110ارب کاانکم ٹیکس جمع کرایاتھا،رواں مالی سال جولائی سےستمبرملازمین نے18 فیصد اضافی ٹیکس اداکیا۔
ذرائع کاکہناہےکہ گزشتہ مالی سال کےدوران تنخواہ دارطبقےنے553ارب روپےٹیکس اداکیاتھا،جبکہ رواں مالی سال جولائی سےستمبرریونیوشارٹ فال 200ارب روپےسےزائدہے،رواں مالی سال جولائی سے ستمبرسیلاب سےٹیکس کی مدمیں 70ارب کےنقصان کاتخمینہ ہے،پہلی سہ ماہی کےدوران ایف بی آر ریونیوکلیکشن گروتھ مجموعی طورپر12.5فیصدتک محدودرہے،جولائی سے ستمبر کے دوران انکم ٹیکس کی مدمیں 11فیصداضافہ ریکارڈہوا،پہلی سہ ماہی میں سیلزٹیکس میں13فیصدگروتھ نظرآئی۔

Leave a reply