رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاک افغان دوطرفہ تجارت میں 6فیصدکی کمی

0
5

رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں پاکستان اور افغانستان کےدرمیان دوطرفہ تجارت میں 6فیصدکی کمی ریکارڈکی گئی۔
ذرائع کےمطابق جولائی تا ستمبر 2025 میں افغانستان کے لیےپاکستانی برآمدات میں15 فیصدکمی ہوئی ،جبکہ اسی دوران افغانستان سے پاکستان کی درآمدات میں12فیصد کا اضافہ ہوا،جولائی تا ستمبر 2025 پاک افغان دو طرفہ تجارت کاحجم 47 کروڑ 50 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذرائع کاکہناہےکہ گزشتہ سال اسی مدت میں پاک افغان دو طرفہ تجارت 50 کروڑ 20 لاکھ ڈالرز تھی، مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں افغانستان کے لئےپاکستانی برآمدات27 کروڑ10 لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لئےپاکستانی برآمدات 32کروڑ ڈالرز تھیں۔
ذرائع کابتاناہےکہ جولائی تا ستمبر 2025افغانستان سےپاکستان کی درآمدات 20کروڑ 30لاکھ ڈالرز رہیں، گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان سے درآمدات کاحجم 18 کروڑ20 لاکھ ڈالرز تھا۔

Leave a reply