
ادارہ شماریات نےرواں مالی سال کےپہلے6ماہ میں درآمدات کے اعدا وشمار جاری کردئیے۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارکےمطابق جولائی تادسمبر147 ارب 26 کروڑ 20لاکھ روپےکی دالیں درآمد کی گئیں،ایک سال میں دالوں کی درآمدمیں 12.56 فیصداضافہ ریکارڈکیاگیا،6ماہ کےدوران87 ارب 32کروڑ60لاکھ روپےکی چائےمنگوائی گئی۔
ادارہ شماریات کےاعدادوشمارمیں مزیدکہاگیاکہ گزشتہ مالی سال کی نسبت چائےکی درآمد 9.50 فیصد گر گئی،ایک سال میں خشک میوہ جات کی درآمد118.32 فیصد بڑھی،جولائی تادسمبر24ارب روپےسے زائدکےخشک میوہ جات منگوائے گئے۔
ادارہ شماریات کےمطابق رواں مالی سال کےپہلے6ماہ میں 428 ارب 21 کروڑ60لاکھ روپےکاپام آئل منگوایاگیا،سالانہ بنیادوں پرسویابین آئل کی امپورٹ میں 32.33فیصداضافہ ہوا۔
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی
فروری 22, 2025
Leave a reply جواب منسوخ کریں
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔