روپیہ تنزلی کا شکار، ڈالر کی قیمت میں اضافہ

0
27

انٹربینک میں کاروبارکےاختتام پرڈالرکی قیمت میں اضافہ ہونےسےروپیہ تنزلی کاشکارہوگیا۔
اسٹیٹ بینک کےمطابق کاروبارکےاختتام پر انٹربینک میں ڈالر 11 پیسے مہنگا ہوا ۔ انٹربینک میں ڈالر 278.30 روپے سے بڑھ کر 278.41 روپے پر بند ہوا۔جبکہ اوپن مارکیٹ میں کاروبارکےاختتام پرڈالر 280 روپے پر مستحکم رہا۔
کاروبارکےاختتام پر اسٹاک ایکسچینج میں ہنڈرڈانڈیکس 477 پوائنٹس کے اضافے سے 78 ہزار 987 پوائنٹس پر بند ہوا ۔دن بھر مجموعی طور پر 433 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا ۔225 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 164 کے شیئرز میں کمی ہوئی ۔
مارکیٹ میں 29 کروڑ 66 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ۔ اسٹاک مارکیٹ میں 15 ارب 39 کروڑ سے زائد مالیت کے شیئرز کے سودے ہوئے ۔مارکیٹ کی بلند ترین سطح 79,585 جبکہ کم ترین سطح 78,634 پوائنٹس رہی ۔

Leave a reply