
ریل کے مسافروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کا سلسلہ،سندھ حکومت نےروہڑی تا سکھر شارٹ روٹ پر ٹرین چلانے کا فیصلہ کرلیا۔
وزیر توانائی و منصوبہ بندی اور پاکستان ریلویز کے اعلیٰ سطح وفد کی ملاقات میں کراچی سے سکھر تک سب اربن ریلوے سروس کا منصوبہ زیر غور لایا گیا۔
ملاقات میں لاہور کی طرز پر سندھ میں ریلوے سروس شروع کرنے پر بات چیت ہوئی۔
وزیر توانائی و منصوبہ بندی سندھ ناصر حسین شاہ نے کہا کہ منصوبے سے لاکھوں افراد روزانہ مستفید ہوں گے۔منصوبے پر پاکستان ریلوےیزاور سندھ حکومت کے درمیان اشتراک پر اتفاق ہوا۔اورروہڑی تا کراچی نیا ریلوے ٹریک ترجیحی منصوبہ قرار پایا۔
ایم ایل ون منصوبے میں سندھ حکومت نے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی، جبکہ معاملات کے حل کیلئے مشترکہ کمیٹی بنانے پر اتفاق کیاگیا ۔ ریلوے سٹیشنز اور حساس کراسنگ کی بہتری کے لیے تجاویز زیر غور آئیں۔
ناصرحسین شاہ کا کہنا ہے کہ سب اربن ریلوے منصوبے سے روزانہ لاکھوں افراد کو فائدہ ہوگا، انٹراسٹی بسوں کا بوجھ کم ہوگا اورمسافروں کی تکالیف میں کمی آئے گی، سندھ حکومت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت کامیابی سے منصوبے چلا رہی ہے، روہڑی تا کراچی نیا ٹریک منصوبہ وقت کی ضرورت ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
بڑےکاروباری اداروں کیلئےایف بی آرنےریلیف دیدیا
اکتوبر 18, 2024 -
حکومت نے عوام پر پھر پٹرول بم گرا دیا گیا
جولائی 1, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔