رکن اسمبلی اعجازشفیع کی معطلی،عدالت نےگزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا

رکن پنجاب اسمبلی اعجازشفیع کی معطلی ،عدالت نےگزشتہ سماعت کاتحریری حکم جاری کردیا۔
لاہورہائیکورٹ کےجاری کردہ فیصلےکےمطابق عدالت نےایڈووکیٹ جنرل پنجاب کومعاونت کےلئے طلب کرلیا۔درخواست گزارکی جانب سے اظہرصدیق ایڈووکیٹ پیش ہوئے،درخواست میں جونکات اٹھائےگئےوہ قابل توجہ ہیں۔
فیصلہ میں کہاگیاکہ وکیل نےبتایاکہ پنجاب اسمبلی رولزمیں ترمیم کرکےارکان کےسروں پرنااہلی کی تلوارلٹکادی گئی،وکیل کےمطابق اس ترمیم کوغلط استعمال کیاگیا،وکیل کےمطابق کسی بھی رکن کواجلاس سےروکناآئین اورووٹرکےحقوق کی نفی ہے۔
فیصلہ میں مزیدکہاگیاکہ عدالت نےدرخواست پرسماعت 3ہفتوں کےلئےملتوی کردی،جبکہ اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت کی متفرق درخواست پرسماعت3اکتوبرکوہوگی۔