ریفرنس آنےدیں،جب کچھ غلط نہیں کیاتوڈریں کیوں،جسٹس منصور

0
15

جسٹس منصورعلی شاہ نے کہاہےکہ ریفرنس آنےدیں،جب کچھ غلط نہیں کیاتوڈریں کیوں۔
اسلام آبادمیں سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تقریب حلف برداری کے بعد صحافیوں سےغیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے جسٹس منصور علی شاہ کاکہناتھاکہ تمام ججز کے ساتھ ملاقات ہوتی ہے اور اکٹھے چائے بھی پیتے ہیں۔
صحافی نےجسٹس منصورعلی شاہ سےسوال کیاکہ سناہےآج کل آپ کام نہیں کررہےہیں؟
جس کےجواب میں جسٹس منصورعلی شاہ کاکہناتھاکہ سپریم کورٹ کی ویب سائٹ دیکھ لیں،دیکھ لیں سب سےزیادہ کیس کس نےنمٹائے،دیکھ لیں سب سےزیادہ رپورٹڈفیصلےکس کےہیں؟
اُن کامزیدکہناتھاکہ کسی سے کوئی ذاتی عناد یا اختلاف نہیں، لیکن کمرے میں موجود ہاتھی کسی کو نظر نہ آئے تو کیا کہہ سکتے ہیں۔
صحافی نےایک اورسوال کیاکہ حکومتی مشیرنےکہاہےکہ 2سینئرججزکےخلاف ریفرنس آسکتاہے۔
جس پرجواب دیتےہوئےجسٹس منصورعلی شاہ کاکہناتھاکہ ریفرنس آنےدیں ،جب کچھ غلط نہیں کیاتوکیوں ڈریں۔

Leave a reply