ریلویز پولیس کی منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیوں کا تسلسل برقرار

0
130

کوئٹہ ڈویژن نے بذریعہ ٹرین بڑی مقدار میں منشیات اسمگلنگ کی کوشش کو ناکام بنادیا, کوئٹہ سے اندرون سندھ 11 کلو چرس لیجاتے ہوئے میاں بیوی ریلویز پولیس کی گرفت میں

ریلویز پولیس نے سبّی کے قریب ٹرین چیکنگ کے دوران منشیات کو بوگی نمبر 6 کی سیٹ 37 اور 38 کے نیچے رکھے ہوئے سامان سے برآمد کیا۔

کوئٹہ کے رہائشی حمزہ کے بیگ سے 6 جبکہ اس کی بیوی طاہرہ کے بیگ سے 4 پیکٹ چرس کے برآمد ہوئے، ملزمان منشیات کو ٹرین جعفر ایکسپریس کے ذریعے کوئٹہ سے اندرون سندھ لیجانا چاہتے تھے۔  دونوں ملزمان کیخلاف تھانہ ریلویز پولیس سبی میں مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Leave a reply