ریلوےنےموسم سرماکانیاشیڈول جاری کردیا، آج سے عمل درآمد شروع

0
6

پاکستان ریلوےنےموسم سرما کے نئے شیڈول کااعلان کردیاجس پرآج سے عملدر آمد شروع ہوگیا۔
ترجمان ریلوےکاکہناہےکہ ٹرینوں کانیاٹائم شیڈول 16اکتوبرسے15 اپریل تک جاری رہے گا، جس کے مطابق 9ٹرینوں کوعارضی سٹاپ ختم کرکے ریگولر سٹاپ دے دیئے گئے ہیں۔
ترجمان ریلوےکابتاناہےکہ نئےشیڈول کےمطابق کراچی سےچلنےوالی عوام ایکسپریس اب ساڑھے7بجے کےبجائے8بجےروانہ ہواکرےگی،جبکہ اسی طرح سیالکوٹ سےچلنےوالی علامہ اقبال ایکسپریس صبح 7 بجے کے بجائے ساڑھے 7 بجے روانہ ہوا کرے گی۔
ترجمان ریلوےکامزیدکہناہےکہ صبح ساڑھے 7 بجے چلنےوالی شالیمار ایکسپریس اب 7 بجکر 10 منٹ پر روانہ ہواکرےگی،جبکہ نارووال پیسنجر ٹرین اب صبح 7کےبجائے7 بجکر 25 منٹ پر روانہ ہوگی۔

Leave a reply