ریلوے سسٹم میں بوگیوں کی قلت : ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا

0
11

ریل کے مسافروں کیلئے ایم خبر، بوگیوں کی قلت کے باعث ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا ۔
میڈیا ذرائع کے مطابق ٹرین آپریشن میں 50 سے زائد بوگیوں کی قلت کی وجہ سے ٹرینوں کو شارٹ کمپوزیشن پہ چلایا جانے لگا، جبکہ 16 ٹرینوں میں بوگیوں کی تعداد کو کم کردیا گیا ہے۔خیبر میل ایکسپریس ٹرین کی بوگیوں کی تعداد 19 سے کم کرکے 17 کردی گئی ہے، تیزگام ایکسپریس میں بوگیوں کی تعداد 19سے کم کرکے 17کردی گئی ہے، اس کے علاوہ عوام ایکسپریس میں بھی شامل بوگیوں کی تعداد 19 سے کم کرکے 17 بوگیاں کردی گئی ہے۔
کراچی ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 17 سے کم کرکے 16 بوگیاں کردی گئی، فرید ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 15سے کم کرکے 13 کردی گئی، شاہ حسین ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 16سے کم کرلے 14 کردی گئی۔اسلام آباد ایکسپریس ٹرین میں بوگیوں کی تعداد 10 سے کم کرکے 9 کر دی گئی ہے۔

Leave a reply