ریلوے نے ایک مرتبہ پھر ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ کر دیا

0
4

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،ریلوے نے 2 ہفتوں کے دوران دوسری مرتبہ کرایوں میں اضافہ کردیا۔یکم جولائی کو پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے کے بعد ریلوےنے مسافر ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ،ریلوے نے 18 جون کو بھی کرایوں میں 3 فیصد اضافہ کیا تھا۔
تفصیلات کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کے پیش نظر پاکستان ریلویز نے ایکسپریس، سیلون ٹرینز اور شٹل ٹرینوں کے کرایوں میں 2 فیصد اضافہ کردیا ہے، جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق نئے کرایوں کا اطلاق 4 جولائی 2025 سے نافذ العمل ہے، جس کے بعد ملک بھر میں چلنے والی مختلف مسافر اور میل ایکسپریس ٹرینوں کے سفر پر مسافروں کو بڑھا ہوا کرایہ ادا کرنا پڑ رہا ہے۔
ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ آرام دہ اور سستا تصور کیا جاتا تھا، مگر پاکستان ریلویز کی طرف سے بار بار کرایوں میں اضافے سے ٹرینوں کے مسافروں میں اضطراب اور بے چینی پائی جاتی ہے۔یہی وجہ ہے کہ ریل کے مسافروں کی تعداد میں تیزی سے کمی واقع ہو رہی ہے۔

Leave a reply