
ریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری،پاکستان ریلویز کی ٹرینیں پٹڑی پر چڑھ گئیں۔محکمہ ریلوے نے رواں سال 75ارب روپے کی ریکارڈ آمدن حاصل کرلی ۔
ترجمان ریلوے کے مطابق گزشتہ سال پاکستان ریلویز کو 69 ارب روپے کی آمدن ہوئی تھی ،جبکہ گزشتہ برس کی نسبت رواں سال 6 ارب روپے زیادہ کمائی ہوئی ہے۔
ترجمان کے مطابق رواں سال مال گاڑیوں سے 40 ارب کمائی ہوئی،جبکہ اب تک مسافر ٹرینوں سے آمدن 26 ارب روپے رہی۔اسی طرح لینڈ اور دیگر ذرائع سے 9 ارب روپے حاصل ہوئے ۔
سی ای او ریلوے عامر علی بلوچ کا کہنا ہے کہ ریکارڈ آمدن ریلوے کی درست سمت میں پیشرفت ہے،محکمہ ریلوے مسافروں کو مزید سہولیات اور نظام میں بہتری کیلئے پرعزم ہے۔
ذہن نشین رہے کہ ریل کا سفر اکثرو بیشتر مسافروں کیلئےسستا ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ بین الاصوبائی اور بین الاضلاعی سفر کیلئے روزانہ ہزاروں مسافرٹرینوں میں سفر کرتے ہیں، جس سے پاکستان ریلویز کو کرایہ کی مد میں خطیر رقم حاصل ہوتی ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
چین میں پھولوں کے پودوں کی نئی قسم دریافت
مئی 9, 2024 -
سندھ کے قیدیوں کے لئے خوشخبری
اپریل 26, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔