ریلوے کاخوشحال خان خٹک ایکسپریس بحال کرنے کا اعلان

0
53

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،پاکستان ریلویز نے خوشحال خان خٹک ایکسپریس کی بحالی کا اعلان کردیا۔
ریلوے حکام کے مطابق اپریل کے آخر میں خوشحال خان خٹک ایکسپریس دوبارہ بحال کی جارہی ہے۔
ریلوےحکام کا کہنا ہےکہ خوشحال خان خٹک ایکسپریس 2020 میں کورونا وبا کے دوران بند کی گئی تھی، یہ ٹرین مین لائن 2 پر چلنے والی ایک منافع بخش اور عوامی ٹرین ہے۔ریل کا سفر سستا ہونے کیساتھ رومانوی بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ روزانہ ہزاروں مسافر بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کرنے کیلئے ٹرین گاڑیوں کو ترجیح دیتے ہیں۔
ریلوے حکام کے مطابق یہ ٹرین کراچی سے پشاور کے درمیان کئی اہم شہروں کو آپس میں جوڑتی ہے۔

Leave a reply