ریلوے کاعید الاضحی پر2 سپیشل ٹرینیں چلانے کا فیصلہ

0
94

پاکستان ٹوڈے: بڑی عید پرریل کے مسافروں کیلئے بڑی خوشخبری۔

تفصیلات کے مطابق ریلوے نے ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کے بعدعیدالاضحی سے قبل 2 سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کر دیا۔  ریل کا سفر سستا ہونے کیساتھ بہت سے مسافروں کیلئے رومانوی بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں طویل اوربین الاصوبائی سفر کیلئے اکثر لوگ ٹرین کے سفر کو ترجیحی دیتے ہیں۔

خاص طورپر عیدیناور دیگر تہواروں کے موقع پر ٹرینوں میں مسافروں کا رش دیکھنے میں آتا ہے، جس کے پیش ِ نظر پاکستان ریلویز نے آمدہ عید الاضحی سے قبل دو ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔ ریلوے ذرائع کےمطابق عید قربان سے قبل دو سپیشل ٹرینیں روانہ ہوں گی، جبکہ عید کا چاند نظر آنے کے بعد عید سپیشل ٹرینوں کا اعلان کیا جائے گا۔

ریلوے ذرائع کے مطابق عید سپیشل ٹرینوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ ایک عید سپیشل ٹرین کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی ۔ کراچی سے لاہور کی ٹرین میں اکنامی کلاس اور اسے سی کی کوچز لگائی جائیں گی۔ دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سے پشاور کیلئے چلائی جائے گی ۔ کراچی سے پشاور کیلئے عید سپیشل ٹرین میں تمام کوچز اکانومی کلاس کی ہوں گی ۔

Leave a reply