ریلوے کاعید الفطر پر کراچی سے 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان

0
38

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری، پاکستان ریلویز نے عید الفطر کے موقع پر کراچی سے 3 عید سپیشل ٹرینیں چلانے کا اعلان کردیا۔
ترجمان پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے 2 عید سپیشل ٹرینیں جبکہ کراچی سے راولپنڈی کیلئے ایک ٹرین چلائی جائے گی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پہلی عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے لاہور کیلئے 26 مارچ کو چلائی جائے گی، پہلی عید سپیشل ٹرین دوپہر ایک بجےمسافروں کو لے کر روانہ ہوگی۔دوسری عید سپیشل ٹرین کراچی سٹی سٹیشن سے راولپنڈی کیلئے 27 مارچ کو چلائی جائےگی ،جو مسافروں کولے کر رات ساڑھے 8 بجے روانہ ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے لاہور کیلئے تیسری عید سپیشل ٹرین کراچی کینٹ سٹیشن سے روانہ کی جائے گی، جو 28 مارچ کو رات 9 بجے کراچی سے لاہور کیلئے روانہ ہوگی۔ ریل کا سفر رومانوی ہونے کیساتھ سستا بھی ہوتا ہے، یہی وجہ ہے کہ عیدالفطر کے پُرمسرت موقع پر اپنے اہل خانہ اورعزیز و اقارب سے ملنے کیلئے بین الاضلاعی اور بین الاصوبائی سفر کیلئے زیادہ تر مسافر ٹرین کےسفر کو ترجیح دیتے ہیں۔

Leave a reply