
ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،ریلوے کن مسافروں کو 50 فیصد رعایت دے رہا ہے؟تفصیلات منظر عام پر آ گئیں۔
پاکستان ریلویز نے ٹرین کے مسافروں کو ٹکٹوں میں 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کر لیا، تاہم یہ رعایت صرف معذور مسافروں کیلئے ہوگی۔
ترجمان ریلوے کے مطابق پاکستان ریلویز نے معذور مسافروں کیلئے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے انہیں ٹرینوں کے ٹکٹ پر 50 فیصد رعایت دینے کا فیصلہ کیا ہے، تاہم اس رعایت کا اطلاق گرین لائن ٹرین پر نہیں ہوگا۔
محکمہ ریلوے کے مطابق ملک بھر کے معذور مسافر سوائے گرین لائن ٹرین کے تمام ایکسپریس اور مسافر ٹرینوں میں 50 فیصد رعایت کے ساتھ سفر کر سکیں گے۔اس رعایت سے صرف وہی لوگ مستفید ہو سکیں گے ،جو کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ کے حامل ہوں گے اور ان کے شناختی کارڈز پر معذوری کے حوالے سے معلومات درج ہوں گی۔ ایسے معذور مسافر جو بصارت سے محروم ہوں گے، ان کے ساتھ سفر کرنیوالےٹینڈنٹ بھی رعایتی کرایے کے اہل ہوں گے۔
ریلوے نے اس رعایت کے اعلان کے ساتھ ہی بڑے سٹیشنوں پر خصوصی بکنگ کاؤنٹرز، قابل رسائی واش رومز اور وہیل چیئرز بھی متعارف کرائی ہیں، جبکہ جلد ان سہولتوں کا دائرہ ملک کے مزید 12 ریلوے سٹیشنوں تک وسیع کر دیا جائے گا۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد
مارچ 20, 2024 -
کردار کاپی کرنےاورکریڈٹ نہ دینےپرتوقیرناصرکاشاہ رخ سےشکوہ
جولائی 8, 2024 -
190ملین پاؤنڈریفرنس میں عمران خان نےسوالنامےجمع نہیں کرائے
نومبر 11, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔