ریلوے کو گزشتہ 11 ماہ میں کتنے ارب روپے کی آمدن ہوئی،اعداد و شمار جاری

0
10

ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری ،ریلوے کو گزشتہ 11 ماہ میں کتنے ارب روپے کی آمدن ہوئی؟پاکستان ریلویز نےاعداد و شمار جاری کردئیے۔
پاکستان ریلویز کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن مسافر ٹرینوں سے 42 ارب، مال گاڑیوں سے 29 ارب ریونیو حاصل ہوا اوردیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی۔
پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹرکے مطابق محکمہ ریلوے کو 11 ماہ میں 83 ارب کی ریکارڈ آمدن ہوئی، مسافر ٹرینوں سے 42 ارب اور مال گاڑیوں سے 29 ارب کا سرمایہ حاصل ہوا۔ریلوے کو دیگر ذرائع سے 12 ارب کی آمدن حاصل ہوئی ہے اور اس کے بعد مالی سال کا 88 ارب کا ریکارڈ توڑنے کے امکانات بھی روشن ہوگئے ہیں۔
پاکستان ریلویز کے مطابق کراچی ڈویژن سے مسافر ٹرینوں سے 13 ارب، مال گاڑیوں سے 25 ارب کی آمدن ہوئی۔اسی طرح لاہور ڈویژن نے مسافر ٹرینوں سے 10 ارب اور مال گاڑیوں سے پونے ایک ارب آمدن حاصل ہوئی،جبکہ راولپنڈی اور ملتان ڈویژن نے پسنجر سیکٹر سے یکساں 4 ارب اور مجموعی 8 ارب آمدن حاصل کی۔
وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ مالی سال کے 11 ماہ میں اس قدر آمدن تاریخ میں کبھی حاصل نہیں ہوئی، پچھلے سال اسی عرصے میں ریلوے نے 77 ارب ریونیو اکٹھا کیا تھا۔

Leave a reply