
ریل کے مسافروں کیلئے خوشخبری،وزیر اعظم پاکستان شہباز شریف نےپاک بزنس ایکسپریس ٹرین کا افتتاح کر دیا۔
ٹرین لاہور سے کراچی ساڑھے 18 گھنٹےمیں پہنچے گی، جس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 5100 روپے مقرر کیا گیا ہے۔
لاہور میں پاک بزنس ایکسپریس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ مدتوں بعد لاہور ریلوے سٹیشن آنے کا موقع ملا، ریلوے سٹیشن آکر خوشی ہوئی، ایک خوشگوار تبدیلی دیکھنے کو ملی، عام مسافروں کیلئے ٹرین کی تزئین و آرائش بہتر انداز میں کی گئی ہے، ٹکٹٹنگ کا پرانا نظام ختم کرکے جدید ڈیجیٹائز سسٹم متعارف کرایا گیا ہے، بزنس کلاس میں برتھ، کچن اور ڈائننگ ہال کی سہولیات ہیں، یہ اشرافیہ نہیں، بلکہ عام آدمی کیلئے شاندار سفری سہولیات کی فراہمی ہے۔
اس موقع پر وفاقی وزیر حنیف عباسی کا ریلوے میں اصلاحات کا فارمولا پیش کرتے ہوئے کہنا تھا کہ نظام میں انقلابی تبدیلیاں لائی جا رہی ہیں، چند سٹیشنز پر POS مشینز نصب کر دی گئی ہیں، جبکہ 348 سٹیشنز پر ATM اور POS سہولیات جلد میسر ہوں گی، ریلوے کی ایمرجنسی سروس 117 اب ہفتے کے 7 دن، 24 گھنٹے فعال ہوگی اور پاک ریل ایپ کے ذریعے مسافر ٹرینوں کے شیڈول اور ٹکٹنگ سے متعلق تمام معلومات حاصل کر سکیں گے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
گاڑیوں کی اچانک قیمتیں کم ہونے کی وجوہات کیا ؟
مئی 6, 2024 -
یشماگل کب اورکہاں شادی کریں گی؟
دسمبر 25, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔