ریل کے کرایوں میں اضافہ: مسافروں کو کیا سہولیات میسر ہوں گی؟

0
9

ریل کے مسافروں کیلئے اہم خبر،ٹرینوں کے کرایوں میں اضافہ،مسافروں کو کیا سہولیات میسر ہوں گی؟پاکستان ریلویز نے تمام تر تفصیلات سے آگاہ کر دیا۔
ریلوے نے لاہور اور راولپنڈی کے درمیان چلنے والی ٹرینوں میں مسافروں کیلئے نئی سہولیات متعارف کروانے کے بعد کرایوں میں اضافہ کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق اب مسافروں کو سفر کے دوران چائے اور ہلکے پھلکے ناشتہ جیسی سہولتیں فراہم کی جائیں گی، جس میں برگر، سینڈوچ، پیٹی، چپس، کیک اور جوس شامل ہوں گے۔پاکستان ریلویز نے ان اضافی سہولیات کی وجہ سے پنڈی ریل کار، سبُک خرام اور سبُک رفتار ٹرینوں کے تمام اے سی اور اکنامی کلاس کے کرایوں میں 150 سے 250 روپے تک اضافہ کیا ہے، جس کا اطلاق گزشتہ روز سے کر دیا گیا ہے۔
پاکستان ریلویز کی طرف سے اطلاق شدہ نیا کرایہ نامہ کے مطابق اب اے سی پارلرکا ٹکٹ2500 روپے، اے سی بزنس2250 روپے، جبکہ اے سی سٹینڈرڈ2100 روپے اور اکنامی کلاس کا کرایہ1300 روپے ہو گیا ہے۔

Leave a reply