چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس قاضی فائزعیسیٰ 25اکتوبر کو ریٹائرڈ ہورہے ہیں، جس پرانہوں نے سرکاری خرچےپرالوداعی عشائیہ لینےسےمعذرت کرلی ہے۔
ریٹائرمنٹ سےقبل چیف جسٹس قاضی فائزعیسیٰ نےرجسٹرارسپریم کورٹ کوخط لکھ دیاجس میں کہاگیاکہ ریٹائرمنٹ پر فل کورٹ ریفرنس ہوگا جبکہ سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کی جانب سے الوداعی عشائیہ بھی دیا جائے گا اور اس کی دعوت چیف جسٹس نے قبول کرلی ہے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے خط میں کہا کہ میرے اعزاز میں عشائیہ نہ دیا جائے، عشائیہ پر عوام کے پیسوں سے 20 لاکھ روپے کا خرچہ آتا ہے۔ سپریم کورٹ کی جانب سے میرے اعزاز میں عشایے کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔
خیال رہے کہ سپریم کورٹ سے ریٹائرڈ ہونے والے جج یا چیف جسٹس کے اعزاز میں عشائیہ دینے کی روایت ہے تاہم چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے اس سے معذرت کرلی ہے۔
بشریٰ بی بی کوعدالت سےبڑاریلیف مل گیا
دسمبر 21, 2024سندھ حکومت کاملازمین کیلئے احسن اقدام
دسمبر 21, 2024
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
میٹا کی طرف سے فیس بک میسنجر میں متعددد نئے فیچرز متعارف
نومبر 25, 2024 -
واٹس ایپ صارفین کیلئے اے آئی چیٹ بوٹ متعارف
اپریل 20, 2024
اہم خبریں
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔