ریٹرن ٹیکس میں خرچ ،فائدہ اورنقصان کاتعین کیاہے،جسٹس امین الدین

0
4

سپرٹیکس سےمتعلق کیس کےدوران جسٹس امین الدین نےریمارکس دیتے ہوئے کہاکہ ریٹرن ٹیکس میں خرچ ،فائدہ اورنقصان کاتعین کیاہے۔
جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں5رکنی آئینی بینچ نےسپرٹیکس سےمتعلق درخواستوں پرسماعت کی۔ٹیکس دہندگان کمپنیوں کےوکیل احمدجمال سکھیراعدالت میں پیش ہوئے۔
درخواست گزارکےوکیل احمدجمال سکھیراکےدلائل :
وکیل احمدجمال سکیھرانےکہاکہ ایک جیسی انکم کےلئےدومختلف ٹیکسزلاگونہیں ہوسکتے۔
جسٹس امین الدین بولےکےریٹرن ٹیکس میں خرچ ،فائدہ اورنقصان کاتعین کیاہے۔
وکیل احمدجمال سکھیرانےکہاکہ انکم کی تعریف میں میرےاخراجات منفی ہوں گے،خرچ نکال کرٹیکس ہوگا،میراآئینی حق ہےکہ ٹیکس میری اصل آمدن پرلگے ۔
بعدازاں عدالت نےسپرٹیکس سےمتعلق کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

Leave a reply