
وزیراعظم شہبازشریف نےکہاہےکہ ریکوڈک منصوبےمیں پیشرفت حوصلہ افزاہے۔
اسلام آباد کےجناح کنونشن سینٹرمیں پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا انعقادکیاگیاجس میں وزیراعظم شہبازشریف اورآرمی چیف جنرل سیدعاصم منیرسمیت وزرااعلیٰ ،وفاقی وزرا اورغیرملکی مندوبین نےشرکت کی۔
فورم سےخطاب کرتےہوئےوزیراعظم شہبازشریف کاکہناتھاکہ تمام مندوبین کوپاکستان آمدپرخوش آمدیدکہتاہوں،فورم کےکامیاب انعقادپرمنتظمین کو مبارکبادپیش کرتاہوں،خلیجی ممالک،امریکااوریورپ سمیت دیگرخطوں سےسرمایہ کاری کوخوش آمدیدکہتےہیں۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ فورم معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری میں اضافےکاباعث بنےگا،فورم کے انعقاد سےسرمایہ کاروں کےاعتمادمیں اضافہ ہوگا،فورم معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری میں اضافےکاباعث بنےگا،اللہ نےپاکستان کوبےپناہ قدرتی وسائل سےنوازاہے۔
وزیراعظم کاکہناتھاکہ ریکوڈک منصوبےمیں پیشرفت حوصلہ افزا ہے، کے پی، بلوچستان اورجی بی کے پہاڑوں پرمعدنیات کے ذخائر ہیں، سندھ اورپنجاب بھی قدرتی وسائل سےمالامال ہے،آزادکشمیرکی زمین میں بھی بےپناہ خزانےدفن ہیں۔پاکستان میں کھربوں ڈالرکےمعدنی ذخائرموجودہیں۔
شہبازشریف کامزیدکہناتھاکہ معدنی ذخائر سے مستفیدہوکرپاکستان قرضوں کےچنگل سےآزادہوسکتاہے۔بلوچستان میں بھی کان کنی سےروزگارکےموقع پیدااورمعاشی ترقی ہوگی،معدنیات کےشعبےمیں سرمایہ کاری سب کیلئے سودمند ہے،پاکستان میں دنیاکےسب سےبڑےکوئلےکےذخائرموجودہیں،سندھ حکومت کوئلےکےذخائرسےاستفادہ حاصل کرنےکےلئےبھرپورکام کررہی ہے۔
اُن کاکہناتھاکہ پاکستان میں مقامی کوئلےپرانحصارکرکےقیمتی زرمبادلہ کی بچت کررہےہیں،ہم نےاپنی مصنوعات میں ویلیوایڈیشن کرکےبرآمدات کوفروغ دیناہے،خام مال کےبجائےتیارمصنوعات کی برآمدات کویقینی بنایا جائے گا،سرمایہ کاروں کوکہوں گاکہ وہ تیارمصنوعات پرکام کریں ،کان کنی کی صنعت کے لئےفنی تربیت لازم ہے۔
Leave a reply جواب منسوخ کریں
مزید دیکھیں
-
صدر مملکت نے ملائیشین وزیراعظم کونشان پاکستان سےنوازدیا
اکتوبر 3, 2024 -
ورلڈلیجنڈز: جنوبی افریقہ کےہاتھوں پاکستان کوشکست
جولائی 10, 2024 -
طلبا کی موجیں :مزید چھٹیوں کا اعلان کردیا گیا
اپریل 16, 2024
اہم خبریں
سائنس/فیچر
پاکستان ٹوڈے ڈیجیٹل نیوز پر شائع ہونے والی تمام خبریں، رپورٹس، تصاویر اور وڈیوز ہماری رپورٹنگ ٹیم اور مانیٹرنگ ذرائع سے حاصل کی گئی ہیں۔ ان کو پبلش کرنے سے پہلے اسکے مصدقہ ذرائع کا ہرممکن خیال رکھا گیا ہے، تاہم کسی بھی خبر یا رپورٹ میں ٹائپنگ کی غلطی یا غیرارادی طور پر شائع ہونے والی غلطی کی فوری اصلاح کرکے اسکی تردید یا درستگی فوری طور پر ویب سائٹ پر شائع کردی جاتی ہے۔