زائدالمیعادشناختی کارڈپرجاری تمام سمزکوفوری طورپربلاک کرنے کا فیصلہ

0
9

زائدالمیعادشناختی کارڈپرجاری تمام سمزکوفوری طورپربلاک کرنےکافیصلہ کرلیاگیا۔
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نےنادرہیڈکوارٹرکادورہ کیا،اس موقع پرہنگامی اجلاس بلایاگیاجس کی صدارت محسن نقوی نےکی ،اجلاس کےدوران اہم فیصلے بھی کیےگئے۔
فیصلےکےمطابق پہلےمرحلےمیں 2017یااس سےپہلےکےشناختی کارڈزپرجاری سمزبندکی جائیں گی،اگلےمراحل میں 2017کےبعدکےمنسوخ شدہ کارڈز پر یہی پالیسی لاگوکی جائےگی،صرف فعال شناختی کارڈپرہی سمزجاری رہیں گی۔
فیصلےمیں کہاگیاکہ پی ٹی اےکےتعاون سےوفات پاجانےوالےافرادکی موبائل سمزکوبلاک کیاجارہاہے۔
چیئرمین نادرانےکہاہےکہ میعادختم شدہ شناختی کارڈکےحامل افرادکےنام پررجسٹرڈسمزبھی بندکی جائیں گی۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےہدایت کی کہ چہرہ شناسی ٹیکنالوجی کےنفاذکو31دسمبرتک یقینی بنایاجائے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نےسیکٹرآئی8میں 10منزلہ نادرامیگاسنٹرکاسنگ بنیاد رکھا، آئی8نادرامیگاسینٹرکی تکمیل جون2026میں متوقع ہے۔

Leave a reply