زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے،گورنراسٹیٹ بینک

0
35

گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدنےکہاہےکہ زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
ملتان میں گورنراسٹیٹ بینک جمیل احمدکاتقریب سےخطاب کرتےہوئےکہناتھاکہ زرعی شعبےمیں معیشت کااہم کردارہے،زرعی شعبہ ناگہانی آفات میں شدیدمتاثرہوا،زراعت معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔
اُن کامزیدکہناتھاکہ پچھلےسال جی ڈی پی گروتھ2.5تھی،جی ڈی پی گروتھ کےاندرزراعت کابہت بڑاحصہ ہے،اب جی ڈی پی گروتھ میں زراعت کاحصہ1.2فیصدرہ گیاہے،اس کمی کی وجوہات کوجانناضروری ہے،ہمیں ان ایشوزپرکام کرناچاہیے،زرعی شعبےکاہماری اکانومی کےاندربہت بڑاکردارہے۔ہماری برآمدات میں زرعی شعبےکااہم کردارہے۔

Leave a reply