زرمبادلہ کےذخائرمیں اضافہ،اسٹیٹ بینک نےاعدادوشمارجاری کردئیے

0
49

اسٹیٹ بینک کی جانب سے زرمبادلہ کے ذخائر کے اعداد و شمار کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی گئی۔
اسٹیٹ بینک کےاعدادوشمارکےمطابق زرمبادلہ کے ذخائر میں 1 ارب 16 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد سٹیٹ بینک کے ذخائر بڑھ کر10 ارب 70 کروڑڈالرسے تجاوز کرگئے۔
اسٹیٹ بینک کےجاری کردہ اعدادوشمارکےمطابق عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) سے قرض کی پہلی قسط ملنے کے بعد ملکی مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر15 ارب 98 کروڑ ڈالرز سے تجاوز کرگئے۔
مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر5.80 کروڑ ڈالر کمی سے5.28 ارب ڈالر ہوگئے، اسٹیٹ بینک کے ذخائرمیں اضافےکی بنیادی وجہ آئی ایم ایف سے1ارب 2 کروڑ69 لاکھ ڈالروصولی تھی۔

Leave a reply